۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
حزب اللہ لبنان

حوزہ/ حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج "طوفان الاقصی" کے بہادرانہ آپریشن کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے، جس میں فلسطینی مقاومت کی قوت کا بھرپور مظاہرہ ہوا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج "طوفان الاقصی" کے بہادرانہ آپریشن کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے، جس میں فلسطینی مقاومت کی قوت کا بھرپور مظاہرہ ہوا تھا۔

حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں کہا کہ "طوفان الاقصی" آپریشن کے ایک سال مکمل ہونے پر ہم اس فلسطینی عزم کو سلام پیش کرتے ہیں، جو 1948 سے جاری جارحیت، ناانصافی اور ظالمانہ قبضے کے خلاف کھڑا ہے۔ یہ وہ قبضہ ہے جس نے فلسطینی عوام پر جنگوں، تباہیوں اور سانحات کو مسلط کر رکھا ہے۔

حزب اللہ نے مزید کہا کہ اس تحریک کے تاریخی اثرات اور اسٹریٹیجک نتائج خطے کی مجموعی صورت حال پر اثرانداز ہوں گے، جب تک کہ ناجائز قبضے کا مکمل خاتمہ نہ ہو جائے اور فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین پر مکمل آزادی کا حق حاصل نہ ہو، جو سمندر سے دریا تک ہے، مقاومت جاری رہے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ فلسطینی عوام کو اپنے حقوق کی بازیابی اور قبضے کے خاتمے کے لیے ہر ممکن طریقے سے مزاحمت کرنے کا پورا حق ہے۔

حزب اللہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ، "ان شاء اللہ، ہم اپنی مقاومت کی قوت پر اور اپنے عظیم اور ثابت قدم عوام پر بھروسہ رکھتے ہیں کہ وہ اس جارحیت کے خاتمے تک صبر اور استقامت کا مظاہرہ کریں گے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ سختیوں کے بعد آسانی اور تنگیوں کے بعد فتح و نصرت کا وقت قریب ہے، شکستوں کا دور گزر چکا ہے اور نصرتِ الٰہی آ پہنچی ہے۔"

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .